عقد ممبرز کی جانب سے حلف نامہ

📜عقد میٹریمونیئل میں رجسٹریشن کرانے کا مطلب یہ ہے کہ آپ اللہ کو حاضر و ناظر جانتے ہوئے، درج ذیل حلف نامے سے اقرار کرنے کا حلف دیتے ہیں۔ رشتہ طے ہونے کے بعد یہ آپ پر ہمارا قرض ہوگا اور اس پر عمل نہ کرنے کی صورت میں قیامت والے دن آپ ہمارا حق ادا کرنے کے ذمے دار ہوں گے۔

مزید آپ یہ بات بھی سمجھتے ہیں کہ اگر آپ رشتہ طے ہونے کے بعد ہمیں اطلاع نہیں کریں گے اور ہماری رشتہ طے ہونے کی فیس ادا نہیں کریں گے تو اللہ تعالیٰ ایسے اسباب پیدا کر دیں گے کہ آپ کا رشتہ ٹوٹ بھی سکتا ہے۔ اس لیے فیس کی فوری ادائیگی کو ممکن بنائیں.

🤝 حلف/اقرار نامہ 📝 ⬅ میں حلفاً اس بات کا اقرار کرتا/کرتی ہوں اور وعدہ کرتا/کرتی ہوں کہ ان شاء اللہ اگر میرے رجسٹرڈ کردہ پروفائل کے لیے عقد کے پلیٹ فارم کے کسی بھی ذریعے سے رشتہ طے ہو جاتا ہے، تو میں رشتہ طے ہونے کے بعد 10 دن کے اندر اندر عقد کی رشتہ فیس عقد کے آفیشل اکاؤنٹ میں خود ادا کروں گا/گی۔ اور عقد کی جانب سے کسی مطالبے کا انتظار نہیں کروں گا/گی۔ اور جان بوجھ کر رشتہ فیس ادا نہ کرنے کی صورت میں مجھے اللہ کے ہاں جوابدہ ہونا پڑے گا۔

✅ عقد میٹریمونیئل اپنی روایات کے عین مطابق، الحمد للہ تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے ممبران کو ساتھ لے کر چلتا ہے اور کسی بھی ممبر پر بوجھ نہیں ڈالنا چاہتا۔

میل (مرد) ممبرز:

رشتہ طے ہونے پر اپنی کُل ماہانہ آمدنی کا 10٪ ادا کریں گے۔ مثلاً اگر آپ کی ٹوٹل ماہانہ آمدنی 200,000 ہے تو فیس 20,000 ہوگی؛ تاہم اگر رقم 10,000 سے کم بنے تو کم از کم 10,000 لازمی ہے۔

فی میل ممبرز:

اپنی اور اپنے ولی (جن کے زیرِ کفالت وہ رہتی ہیں) کی کُل ماہانہ آمدنی کا 10٪ ادا کریں گی۔ مثلاً اگر آپ کی اور آپ کے ولی کی ٹوٹل ماہانہ آمدنی 150,000 ہے تو فیس 15,000 ہوگی؛ تاہم اگر رقم 10,000 سے کم بنے تو کم از کم 10,000 لازمی ہے۔

اور آپ کا عقد سے وعدہ ہے کہ ان شاء اللہ رشتہ طے ہونے کے بعد 10 دن کے اندر اندر آپ اللہ تعالیٰ کو حاضر و ناظر جان کر اپنی فیس لازماً ہمارے اکاؤنٹ میں ادا کریں

گے/گی۔ اور ہمارے کسی نوٹس کا انتظار نہیں کریں گے؛ ورنہ آپ اللہ تعالیٰ کو جوابدہ ہوں گے۔ اور ہم سے چھپانے پر اللہ تعالیٰ آپ کا رشتہ ختم کرنے پر قادر ہیں۔

(رجسٹریشن کرا کے آپ ہماری شرائط و ضوابط سے مکمل طور پر اتفاق کرتے/کرتی ہیں)

Scroll to Top